بلوچستان اسمبلی میں سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون منظور
بلوچستان اسمبلی میں سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون منظور

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی مسودہ قانون 2026 منظور کرلیا۔بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے مسودہ قانون ایوان میں پیش کیا جسے اراکین اسمبلی نے منظور کرلیا۔اجلاس میں بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی آرڈیننس 2026 کو آئین کے آرٹیکل 128 (2) (a) کے تحت نامنظور کرنے سے متعلق آئینی قرارداد بھی پیش کی گئی۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔






