پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کی جانب کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم پر مبنی تصویروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ تصویروں کی نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کیا
پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کی جانب کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم پر مبنی تصویروں کی نمائش

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 05 اگست (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کی جانب کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم پر مبنی تصویروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ تصویروں کی نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کیا۔ اس موقع پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریبات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانا ہے۔ انہوں نےکہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے کہاکہ پنجاب آرٹس کونسل ہر سال یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور انداز میں مناتی ہے، تصویری نمائش کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔آرٹس کونسل قومی، ثقافتی اور ملی اہمیت کے حامل ایام کو بھرپور انداز میں مناتی ہے۔ اس موقع پر فنکاروں، ادیبوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تصویری نمائش کا دورہ کیا اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔






