"امریکی محکمۂ خزانہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ روابط کے باعث عائد پابندیوں کا سامنا کرنے والی عراقی ایئرلائن فلائی بغداد پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔”
امریکی محکمۂ خزانہ نے عراقی فضائی کمپنی کو اپنی پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔6اگست (اے پی پی):امریکی محکمۂ خزانہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ روابط کے باعث عائد پابندیوں کا سامنا کرنے والی عراقی ایئرلائن فلائی بغداد پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق محکمے نے بتایا کہ فلائی بغداد اور اس سے وابستہ دیگر کمپنیوں، فلائی بغداد ایئرلائنز اور عراق ایکسپریس، کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دو طیاروں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔امریکی محکمۂ خزانہ نے تاحال اس فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی۔








