"نائب وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، سلام پیش کیا اور نوافل ادا کرتے ہوئے امتِ مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔”
نائب وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری،نوافل بھی اداکیے

مزید خبریں
مدینہ المنورہ۔6اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نےروضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران سلام پیش کیا اور عبادات و نوافل ادا کیے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اپنے دورۂ مدینہ منورہ کے دوران پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ نائب وزیراعظم جبلِ اُحد بھی گئے جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور غزوہ اُحد کے تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی







