"ڈی پی او مہمند رضا محمد، کمانڈنٹ مہمند رائفل عمران خالد اور ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کا جائزہ لیا۔”
ڈی پی او ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر مہمند کا پولیس سہولت مرکز اور ڈی آر سی کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):ڈی پی او مہمند رضا محمد کے ہمراہ کمانڈنٹ مہمند رائفل عمران خالد اور ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔
تر جمان مہمند پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او مہمند نے معزز مہمانوں کو پولیس سہولت مرکز میں عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات، جدید سہولیات اور شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مہیا کی جانے والی پولیس سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سہولت مرکز کا مقصد عوام کو شفاف، تیز رفتار اور باوقار انداز میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بعد ازاں افسران نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی آر سی کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تنازعات کے پرامن حل، عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ افسران نے ڈی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے میں ہم آہنگی اور انصاف کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔دورے کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن زاہد عالم خان، ایس پی سی ٹی ڈی قاضی عصمت خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت علی، ڈی ایس پی سرکل غلنئی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔








