سردار ایاز صادق کا واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سردار ایاز صادق کا واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرست عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔








