ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے، اقبال سپرا
ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے، اقبال سپرا

مزید خبریں
لاہور۔6اگست (اے پی پی):چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ڈرائی کلینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق وفد نے ڈرائی کلیننگ انڈسٹری کو درپیش ٹیکس اور کاروباری مسائل سے آگاہ کیا، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایشن نمائندگان نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر اے نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر زور دیا۔ معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے، کاروباری برادری اور پی آر اے کے درمیان مسلسل رابطے سے ابہام اور مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ وفد ارکان نے چیئرمین پی آر اے کو ٹیکس ادائیگی اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں وفد نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور بامعنی مشاورت کرنے پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔








