وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

مزید خبریں
جدہ۔6اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیر زراعت، پانی و ماحولیات انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم وپاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بھی دیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں








