سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار ،منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار ،منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت23 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول ، تھانہ گولڑہ،تھانہ شالیمار ،تھانہ مارگلہ،تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ رمنا، تھانہ سنگجانی،تھانہ نون،تھانہ شمس کالونی ، تھانہ سہالہ ، تھانہ بنی گالا ، تھانہ کورال ، تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ کوہسار پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,575 گرام آئس ،1,035 گرام چرس ،1,230 گرام ہیروئن، 304 بوتلیں شراب ،مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور ایک کلاشنکوف رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔








