گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات،جدید تعلیم و تربیت کی فراہمی پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی اورگورنر ہائوس میں جاری اسکول کے بچوں کے "اے آئی سمر کیمپ” سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

کراچی۔ 07 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی اورگورنر ہائوس میں جاری اسکول کے بچوں کے "اے آئی سمر کیمپ” سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔جمعہ کویہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے گورنر ہائوس میں بچوں کے لیے منعقد کیے جانے والے "اے آئی سمر کیمپ” کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ایک مثبت اور موثر کاوش قرار دیا۔اس موقع پر نیشنل اے آئی پالیسی، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کو جدید تعلیم و تربیت کی فراہمی اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، انہیں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے اور اس شعبے میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔