سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک ،سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ ،کے امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے
مکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے امن و خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ہے، فیصل بن فرحان
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک ،سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ ،کے امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے،جو ترقی، خوشحالی اوراقتصادی مواقع کو فروغ دے گا۔جمعہ کو سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل قراردے دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد،صدر جمہوریہ ترکیہ اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مشترکہ مکہ دفاعی معاہدے پردستخط تینوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہیں،تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کےسلسلے میں یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہےجس سے خطے کی سلامتی اوراستحکام متاثر ہوتا ہے،یہ معاہدہ سلامتی اوراستحکام کے تحفظ اورایک زیادہ محفوظ علاقائی ماحول کی حمایت کے لیے تینوں ممالک کے مشترکہ سیاسی عزم کےطور پر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے،جو ترقی، خوشحالی اوراقتصادی مواقع کو فروغ دے گا۔








