نیوزی لینڈ کا روس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

نیوزی لینڈ نے یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی حمایت کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

ویلنگٹن۔8اگست (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی حمایت کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

شنہوا کے مطابق وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کے نئے پیکیج میں33 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ نے مارچ 2022 میں روس کے خلاف ’’روس پابندیوں کے قانون‘‘ کا نفاذ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک نے پابندیوں کے **36 ادوار** کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں بھی یوکرین میں جاری روسی جنگ کی حمایت کرنے والے عناصر پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔