جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کمی ہوئی ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو روز تک اسرائیلی حملوں میں اضافے کے بعد جمعے کو جنوبی لبنان میں فوجی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ ۔8اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو روز تک اسرائیلی حملوں میں اضافے کے بعد جمعے کو جنوبی لبنان میں فوجی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) نے اس سے قبل جمعرات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے 129 میزائل ریکارڈ کیے جو جون کے آخر کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ان کے مطابق زیادہ تر حملے المنصوری کے علاقے میں ہوئے تھے اور یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب اس ہفتے ایک واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔یونیفل نے کہا کہ رات کے وقت مزید فائرنگ ریکارڈ کی گئی، تاہم دن میں کئی گھنٹوں تک کوئی حملہ نہیں دیکھا گیا۔ فرحان حق نے اسے ’فوجی سرگرمیوں میں نمایاں کمی‘ قرار دیا۔یونیفل نے اسرائیل پر لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی عائد کیا۔