میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس)کے کلب ایل اے گیلکسی نے سپین کے 34 سالہ مڈفیلڈر سرجی روبرٹو کو فری ٹرانسفر پر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ۔
ایل اے گیلکسی نے بارسلونا کے سابق مڈفیلڈر سرجی روبرٹو سے معاہدہ کر لیا

مزید خبریں
لاس اینجلس۔9اگست (اے پی پی):میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس)کے کلب ایل اے گیلکسی نے سپین کے 34 سالہ مڈفیلڈر سرجی روبرٹو کو فری ٹرانسفر پر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ۔
شنہوا کے مطابق سپین کے 34 سالہ مڈفیلڈر سرجی روبرٹو نے اطالوی کلب کومو کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایل اے گیلکسی کے ساتھ 2028 تک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔کلب کے جنرل منیجر ول کونٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرجی روبرٹو اپنے ساتھ قیادت، تکنیکی مہارت اور چیمپئن شپ کا وہ تجربہ لا رہے ہیں جو بہت کم کھلاڑیوں کے پاس ہوتا ہے۔ سرجی روبرٹو نے 2010 میں بارسلونا سے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2024 میں کومو منتقل ہونے تک اسی کلب سے وابستہ رہے۔ اب وہ ایل اے گیلکسی میں جرمنی کے مارکو روئس اور بارسلونا کے سابق ساتھی ریکی پوچ کے ساتھ مڈفیلڈ سنبھالیں گے۔








