اسلام آباد ٹریفک پولیس( آئی ٹی پی )نے 10 تا 16 اگست کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح ساڑھے 8 بجے تا شام 5 بجے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پولیسنگ اور ڈرائیونگ لائسنسز وغیرہ کی سہولیات اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 10 تا 16 اگست کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کے شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس( آئی ٹی پی )نے 10 تا 16 اگست کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح ساڑھے 8 بجے تا شام 5 بجے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پولیسنگ اور ڈرائیونگ لائسنسز وغیرہ کی سہولیات اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو پولیس دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ضروری خدمات کی دستیابی کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔ پولیس سٹیشن آن وہیلز اور وین نمبر 1 (جی اے سی 656) گمشدگی رپورٹس ، کریکٹر سرٹیفکیٹس، لرنر پرمنٹس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید وغیرہ جبکہ وین نمبر 2 (جی اے سی 709) اور وین نمبر 3 (جی ڈی 896) شہریوں کو لرنر پرمنٹس لائسنس کی تجدید ، ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجرا ء اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس وغیرہ کی خدمات فراہم کریں گی۔ شیڈول کے مطابق پیر 10 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی 10 مرکز جبکہ وین 1 ای 11 مرکز ، وین 2 آئی 8 مرکز اور وین 3 جی 6 ٹو میں خدمات فراہم کریں گی۔ اسی طرح منگل 11 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف 8 مرکز، وین 1 بی 17 ملٹی گارڈن، وین 2 علی پور میں الفلاح اسلامک بینک کے قریب جبکہ وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر تعینات ہوگی۔ بدھ 12 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ڈسٹرکٹ کورٹس جی 11 ، وین 1 نیول ہیڈکوارٹر ای 8 ، وین 2 دفتر خارجہ اور وین 3 مری روڈ پر ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر خدمات فراہم کرے گی۔ شیڈول کے مطابق جمعرات 13 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف 10 مرکز، وین 1 جی 11 ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس ، وین 2 ایئر ہیڈکوارٹر ای 9 جبکہ وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر خدمات فراہم کرے گی۔ جمعہ 14 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز تہذیب بیکر کے قریب بلیو ایریا میں وین 1 پاکستان مانومنٹ ، وین 2 ڈی ایچ اے فیز 2 کے گیٹ نمبر 4 پر جبکہ وین 3 فارن آفس چیک پوسٹ پر تعینات ہوگی ۔ ہفتہ 15 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی 10 مرکز، وین 1 بے نظیر چوک ترنول ، وین 2 میڈیا ٹائون اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد جبکہ اتوار 16 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف 7 مرکز، وین 1 ٹریفک آفس فیض آباد ، وین 2 پولیس لائنز ایچ 11 اور وین 3 اسلام آباد کلب میں خدمات فراہم کرے گی۔ آئی ٹی بی کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ موبائل سہولت وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کے حوالے سے کسی قسم کی مزید معلومات کےلئے آئی ٹی پی کی ہیلپ لائن 1915 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








