لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں بوگس میٹر اور ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی

لیسکو حکام نے سیدپور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بوگس میٹر اور ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی

لاہور۔9اگست (اے پی پی):لیسکو حکام نے سیدپور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بوگس میٹر اور ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک جنرل سٹور پر بجلی چوری پکڑی گئی جہاں 71 ایمپیئر لوڈ چلتا ہوا پایا گیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں بوگس صنعتی میٹر پکڑا گیا۔ اسی طرح سیدپور سب ڈویژن کے مختلف علاقوں، جن میں مین ملتان روڈ، ساقی سٹریٹ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران دو بوگس میٹر اور چار ڈائریکٹ سپلائیاں پکڑی گئیں، جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی غیر قانونی تاریں ہٹا کر میٹرز قبضے میں لے لئے گئے، ملوث صارفین کے خلاف ایف آئی آر کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں جبکہ ڈیٹیکشن بلز بھی جاری کیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور تمام کیسز میں قانون کے مطابق کارروائی اور محکمہ کے نقصان کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں