نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کوسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل قریبی رابطہ، تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کوسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل قریبی رابطہ، تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔








