مسیحی روحانی پیشوا آ رچ بشپ راولپنڈی اسلام ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوات یقینی بنانا ہوگی، تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہب و عقیدہ برابر کے حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوات یقینی بنانا ہوگی، آ رچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 اگست (اے پی پی):مسیحی روحانی پیشوا آ رچ بشپ راولپنڈی اسلام ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوات یقینی بنانا ہوگی، تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہب و عقیدہ برابر کے حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔پیر کو قومی اقلیتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آ رچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اقلیتیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ معاشرے میں مذہبی رواداری، برداشت، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے۔آ رچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، تعلیم، صحت، دفاع، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی پاکستان میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کے اصول کو اجاگر کیا تھا، اس لیے ضروری ہے کہ ان اصولوں پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
آ رچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری ہی ایک پرامن اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں، ہمیں نفرت، تعصب اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ صرف ایک آئینی تقاضا نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری بھی ہے، تمام مذہبی برادریوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔








