مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پورے خطے میں پائیدارامن، سلامتی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ محض ایک دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی دفاعی صلاحیت کا ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک محفوظ، مستحکم اور پُرامن مستقبل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کوئٹہ۔ 10 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ محض ایک دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی دفاعی صلاحیت کا ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک محفوظ، مستحکم اور پُرامن مستقبل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی دفاع کے لیے تینوں برادر اسلامی ممالک کے پختہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔یہ معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نئی راہیں بھی ہموار کرے گا۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس شراکت داری کو تینوں برادر ممالک پاکستان، ترکیہ،سعودی عرب اور پوری مسلم اُمہ کے لیے خیر، امن اور ترقی کا ذریعہ بنائے۔

مزید خبریں