تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ کنزرویشن لیول 1550 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ رہی
ہری پور،تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ رہی

مزید خبریں
ہری پور۔ 10 اگست (اے پی پی):تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ کنزرویشن لیول 1550 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ رہی۔ پیر کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی اوسط آمد 199,100 کیوسک جبکہ مجموعی اخراج 169,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) کی جانب سے پانی کا انڈنٹ 162,000 کیوسک رہا،اعداد و شمار کے مطابق یونٹس 1 تا 10 سے 57,300 کیوسک،یونٹس 11 تا 14 سے 55,800 کیوسک اور یونٹس 15 تا 17 سے 42,000 کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے جبکہ سپل وے سے 14,200 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے،رپورٹ کے مطابق ریزروائر کی سطح میں ایک فٹ اضافہ ہوا جبکہ پی ایچ ایل کینال میں 800 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔








