گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ نے جدید شعبہ صحت میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے لیے بی ایس بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کے چار سالہ پروگرام میں فال 2026 کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے
گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں بی ایس بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کے فال 2026 کے داخلے جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 اگست (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ نے جدید شعبہ صحت میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے لیے بی ایس بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کے چار سالہ پروگرام میں فال 2026 کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق پروگرام کا مقصد طلبہ کو میڈیکل ٹیکنالوجی، بائیومیڈیکل آلات، لیبارٹری تکنیک، تشخیص اور جدید نظامِ صحت کے حوالے سے جدید اور عملی تعلیم فراہم کرنا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق بی ایس بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام میں طلبہ کو نظری تعلیم کے ساتھ عملی اور لیبارٹری پر مبنی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ جدید طبی شعبے کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کر سکیں۔ پروگرام کے دوران طلبہ کو بائیومیڈیکل آلات، طبی تشخیصی طریقہ کار، لیبارٹری تکنیک اور جدید ہیلتھ کیئر سسٹمز کے بنیادی و عملی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مستحق اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے میرٹ سکالرشپس اور مالی معاونت کی سہولت بھی دستیاب ہے، جبکہ طلبہ کی آمدورفت میں آسانی کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔گرینڈ ایشین یونیورسٹی نے طلبہ کو جدید صحت کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور مستقبل کے کیریئر کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی جدید طبی نظام کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس شعبے میں تربیت یافتہ افراد کے لیے مختلف پیشہ ورانہ مواقع موجود ہیں۔فال 2026 کے داخلوں کے لیے امیدوار آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کا کیمپس 7 کلومیٹر پسرور روڈ سیالکوٹ پر واقع ہے جبکہ داخلوں اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل اور متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








