فیڈریشن گراس روٹ سطح پر ٹین پن بائولنگ کے کھیل کے ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے، کلثوم احمد

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی رکن آرگنائزنگ کمیٹی کلثوم احمد نے کہا ہے کہ فیڈریشن گراس روٹ سطح پر ٹین پن بائولنگ کے کھیل کے ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی رکن آرگنائزنگ کمیٹی کلثوم احمد نے کہا ہے کہ فیڈریشن گراس روٹ سطح پر ٹین پن بائولنگ کے کھیل کے ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹین پن بائولنگ کا کھیل مقبولیت اختیار کر چکا ہے اور ملک میں ٹین پن بائولنگ کی ترقی کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کی بے پناہ کاوشیں اور کوششیں ہیں اور ہر ماہ گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ٹورنامنٹس منعقد کروا رہے ہیں۔

ان دنوں بھی معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جاری ہے اور جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین بائولرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 14 اگست تک جاری رہے گا۔