ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام ’’میری پہچان پاکستان‘‘ میں وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے شرکت کی اور سامعین کو وفاقی محتسب کے ادارے
وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو وفاقی سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے، خواجہ سیف الرحمان

مزید خبریں
سرگودھا۔ 10 اگست (اے پی پی):ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام ’’میری پہچان پاکستان‘‘ میں وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے شرکت کی اور سامعین کو وفاقی محتسب کے ادارے، اس کے دائرۂ کار، شکایات کے اندراج اور عوامی مسائل کے حل کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔خواجہ سیف الرحمان نے بتایا کہ وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی قیادت میں ادارہ عوام کو وفاقی سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی محتسب کی پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 180 سے زائد وفاقی ادارے وفاقی محتسب کے دائرۂ کار میں شامل ہیں، جن کے حوالے سے شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔
شہری کسی بھی سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا میں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ وفاقی محتسب کی موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن شکایت درج کی جا سکتی ہے۔ جنرل شکایات کے لیے 1055 جبکہ بچوں سے متعلق شکایات کے لیے 1056 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب نے بتایا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ 1983ء میں معرضِ وجود میں آیا اور عوام کو ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں ریجنل دفاتر کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے ریجنل آفس سرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ جون اور جولائی کے دوران تقریباً 3,142 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 3,064 شکایات کو نمٹا دیا گیا، جبکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 82 فیصد رہی۔
اسی طرح ملک بھر میں جون اور جولائی کے دوران وفاقی محتسب کو تقریباً 1,62,514 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 1,50,307 شکایات نمٹائی گئیں اور مجموعی طور پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 84 فیصد رہی۔خواجہ سیف الرحمان نے مزید بتایا کہ سرگودھا ریجن کے شہری شکایات اور معلومات کے لیے 0489330155 اور 048930160 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








