ڈی پی او ہری پور کا پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی کا دورہ،شجرکاری مہم میں شرکت

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پریزن پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ اکیڈمی فوزیہ تاج نے انتظامی و تربیتی امور پر بریفنگ دی اور اپنی کتاب پیش کی

ہری پور۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پریزن پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ اکیڈمی فوزیہ تاج نے انتظامی و تربیتی امور پر بریفنگ دی اور اپنی کتاب پیش کی۔

ڈی پی او نے اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور تربیتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرینیز سے خطاب میں کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پبلک سرونٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ فرض شناسی، دیانت داری،نظم و ضبط،قانون کی پاسداری اور خوش اخلاقی کو پیشہ وارانہ زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

بعدازاں محکمہ جنگلات اور آغاز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے اکیڈمی کے احاطے میں پودا لگایا اور ٹرینرز میں پودے تقسیم کیے۔ ڈی پی او نے زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے پر زور دیا۔