وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین ہمیشہ حب الوطنی، قربانی اور پاکستان سے غیر متزلزل محبت کی گواہ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہا
بلوچستان کی سرزمین حب الوطنی، قربانی اور پاکستان سے لازوال محبت کی گواہ ہے، وزیراعلیٰ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 اگست (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین ہمیشہ حب الوطنی، قربانی اور پاکستان سے غیر متزلزل محبت کی گواہ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا گیا خوبصورت خراجِ تحسین بلوچستان کے عوام کے حقیقی جذب حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی نعمتوں اور خوشیوں کو مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بزرگوں اور شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کی سلامتی اور سربلندی کے لیے قربانیاں دیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ بادکا نعرہ بھی بلند کیا۔








