وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکو بجلی کے بل پر 5787 روپے کا ریلیف فراہم

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکو بجلی کے بل پر 5787 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا ہے۔درخواست گزار آصف ندیم نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا

کوئٹہ۔ 10 اگست (اے پی پی):وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکو بجلی کے بل پر 5787 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا ہے۔درخواست گزار آصف ندیم نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا، جس کی درستگی کے لیے وہ متعدد بار متعلقہ محکمہ سے رابطہ کر چکے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی لہٰذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمہ کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمہ کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا لہٰذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی جلد کی جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی کر دی۔ جس سے درخواست گزار کو 5787 روپے کا ریلیف فراہم ہوا، اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔