وزارت توانائی کا کل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے کل (منگل) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا۔

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے کل (منگل) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔