نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو ایران کے سفیر نے نائب وزیراعظم کو پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی نظام کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو ایران کے سفیر نے نائب وزیراعظم کو پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی نظام کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اہم ترجیحی شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جانب سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ زیر التوا مسائل کے حل اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی موثر ذرائع ہیں۔

 

مزید خبریں