وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کا حقیقی محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیم، ہنر اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر ہم پاکستان کے نوجوانوں کی توانائی، صلاحیتوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمارے نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے حقیقی محرک ہیں، حکومت تعلیم، ہنر اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کا حقیقی محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیم، ہنر اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر ہم پاکستان کے نوجوانوں کی توانائی، صلاحیتوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمارے نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے حقیقی محرک ہیں جن کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور قیادت ہماری قوم کے روشن مستقبل کی تشکیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت تعلیم، ہنرمندی اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر پاکستانی نوجوان کو بااختیار بنایا جا سکے اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے۔








