صدر مملکت آصف علی زرداری کاچین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چینی وزیرِ اعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے آہنی دوست ملک چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چینی وزیرِ اعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے آہنی دوست ملک چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج اپنے ایک مخلص دوست کو کھو دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان سے ہمدردی اور صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں وزیراعظم ژو رونگ جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔