وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایران کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاـ۔