اوگرا نے کل (جمعرات) کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعرات) کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعرات) کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 94 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) رات 12 بجے سے ہوگا۔

C:nmq-maj/P:nmq/L:mhn/R:mhn