ناروے کے وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں شجرکاری تقریب میں پودا لگایا

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ آیئڈے نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقدہ شجرکاری کی تقریب کے دوران ایک پودا لگایا۔ناروے کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 سے 14 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ آیئڈے نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقدہ شجرکاری کی تقریب کے دوران ایک پودا لگایا۔ناروے کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 سے 14 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور ناروے کے درمیان ایک دہائی کے دوران اعلیٰ ترین سطح کا دورہ ہے۔ قبل ازیں ناروے کے وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ آیئڈے جمعرات کی صبح پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید خبریں