چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اسلا م آباد ٹریفک پولیس کا یوم آزادی پر موثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس، یوم آزادی پر موثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جامع پلان تیار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اسلا م آباد ٹریفک پولیس کا یوم آزادی پر موثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں، چوکوں، تفریحی مقامات اور رش والے علاقوں میں اضافی ٹریفک نفری کی تعیناتی، موثر مانیٹرنگ اور شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم فراہم کی جائے گی۔پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی، شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی مختلف تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور تقریبات کے مقامات کی جانب آمد کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اہم شاہراہوں، چوکوں، تفریحی مقامات اور رش والے علاقوں میں اضافی ٹریفک نفری کی تعیناتی، موثر مانیٹرنگ اور شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سی ٹی او اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کے دبائو کو موثر انداز میں کنٹرول کرنا اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فیلڈ میں تعینات ٹریفک افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو متبادل راستوں، پارکنگ اور دیگر ضروری معلومات کے حوالے سے بروقت رہنمائی فراہم کریں۔
سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے واضح کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مکمل طور پر متحرک رہے گی اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔








