سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے جمعہ کو نماز جمعہ کے دوران فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا فیصل مسجد، جی سکس امام بارگاہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے جمعہ کو نماز جمعہ کے دوران فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
آئی سی ٹی پولیس کے ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایس ایس پی نے دونوں مقامات پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور سکیورٹی اقدامات اور چیکنگ کے انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔قاضی علی رضا نے اہلکاروں کو مکمل چوکس، پُرعزم اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ مذہبی اجتماعات کے دوران سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے افسران کو مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور جہاں ضروری ہو قانون کے مطابق فوری کارروائی کرنے کے احکامات دئیے۔ایس ایس پی قاضی علی رضا نے زور دیا کہ جرائم پر قابو پانے اور وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ پولیسنگ ناگزیر ہے۔انہوں نے سکیورٹی چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ احترام اور شائستگی سے پیش آئیں اور اس کے ساتھ ساتھ مقررہ سکیورٹی طریقہ کار پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنائیں۔
قاضی علی رضا نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ اور تحفظ کا احساس دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم پر مؤثر قابو پانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایس ایس پی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ دارالحکومت بھر میں مؤثر سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔








