پاکستان کے80ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں پروقار تقریبات اور میگا جش کا اہتمام کیا گیا۔ ترکیہ میں پاکستان کے80ویں یوم آزادی کےموقع پرپاکستانی سفارتخانےمیں پروقارتقریب کاانعقادکیاگیا۔یوم آزادی کی تقریب میں ترک وزیردفاع ،کمانڈرترکیہ جنرل اسٹاف اوراعلیٰ سیاسی وعسکری شخصیات نےشرکت کی۔ترکیہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹریوسف جنید نےمعززمہمانوں کااستقبال کیا۔ترکیہ میں باسفورس کا مشہور پل پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن ہوگیا۔
پاکستان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں پروقار تقریبات اور میگا جشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):پاکستان کے80ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں پروقار تقریبات اور میگا جش کا اہتمام کیا گیا۔ ترکیہ میں پاکستان کے80ویں یوم آزادی کےموقع پرپاکستانی سفارتخانےمیں پروقارتقریب کاانعقادکیاگیا۔یوم آزادی کی تقریب میں ترک وزیردفاع ،کمانڈرترکیہ جنرل اسٹاف اوراعلیٰ سیاسی وعسکری شخصیات نےشرکت کی۔ترکیہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹریوسف جنید نےمعززمہمانوں کااستقبال کیا۔ترکیہ میں باسفورس کا مشہور پل پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن ہوگیا۔
روس میں بھی پاکستان کےیومِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ شاندارتقریبات کاانعقادکیاگیا۔ ماسکومیں منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے معززمہمانوں کا استقبال کیا اوریوم آزادی کاکیک کاٹا۔ تقریب میں روس کے سیاسی وعسکری حکام اور اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی اورپاکستان سے دوستی کا اظہار کیا۔یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں نےثقافتی رنگ بکھیرے اور قومی نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔روس میں متعین پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نےتقریب سے خطاب میں پاکستان روس تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔آئرلینڈ کےدارالحکومت ڈبلن میں بھی یوم آزادی پاکستان کےحوالےسے شانداراور یادگار تقریب کاانعقادکیاگیا۔
تقریب میں اوورسیزپاکستانیوں نےسبزہلالی پرچم تلے قومی یکجہتی،اتحاد اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ رنگارنگ ثقافتی اسٹالز،شانداراسٹیج پروگرامز اوربچوں کیساتھ کیک کٹنگ نےیوم آزادی کےجشن کی رونقیں دوبالا کر دیں۔ یوم آزادی پرسات سمندرپارمقیم پاکستانیوں کےجوش وجذبےنے ثابت کردیا کہ فاصلے جتنے بھی ہوں پاکستان سےمحبت کارشتہ کبھی کمزورنہیں ہوتا۔







