"گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے ان سے حلف لیا۔”
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاو ٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
کراچی۔ 15 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاو ٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائی اسکاو ٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے گورنر سندھ سے چیف اسکاو ٹ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔
ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف اسکاو ٹ سندھ کا حلف اٹھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکاو ٹنگ نوجوانوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے، اسکاو ٹنگ کو اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی حقیقی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ مضبوط نظریہ، نظم و ضبط، علم، مسلسل جدوجہد اور بہترین کردار بھی ناگزیر ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں اسکاو ٹس قومی تقریبات میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے اور مختلف شہروں، صوبوں اور ممالک کے اسکاو ٹس سے روابط کے ذریعے پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے تھے۔ قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے نوجوان اسکاو ٹس کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وقت کے ساتھ اسکاو ٹس، گرلز گائیڈز اور نیشنل کیڈٹ کور جیسی تنظیمیں ہماری سماجی اور انتظامی زندگی سے دور ہوتی گئیں، ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔ اسکولوں میں قومی ترانہ اور قومی دنوں کی تقریبات نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2047 کا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جہاں ہر اسکول اور کالج سے اسکاو ٹس اور گرلز گائیڈز نکلیں اور ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں پاکستان کو ایک مثالی، سرسبز اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔گورنر سندھ نے شجرکاری اور اربن فارسٹ کے فروغ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔تقریب میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل سکندر ترین، پریس سیکرٹری فیصل فاروقی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے اسکاو ٹ برادری کی جانب سے انہیں چیف اسکاو ٹ سندھ کی ذمہ داری سونپنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ذمہ داری کو بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔








