"وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کو ممتاز عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا۔”
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کو ان کی ممتاز عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان امتیاز سے نوازا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کو ان کی ممتاز عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان امتیاز سے نوازا جائے گا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قومی اعزاز پاکستان کی معاشی اصلاحات کے سفر میں ان کی قیادت اور شراکت کو میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے، اعتماد کی بحالی اور مضبوط، زیادہ لچکدار اور خوشحال پاکستان کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ایوارڈ کا اعلان یوم آزادی 14 اگست 2026 کو کیا گیا ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2027 کو منعقد ہونے والی تقریب میں سینیٹر محمد اورنگزیب کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔








