"اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل یاسمین فواد نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ’سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی‘ ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہیں۔”
” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی ” ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
بیجنگ ۔16اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل یاسمین فواد نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی ” ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے یہ تصور پیش کیا ہے کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” ۔ اس تصور کی تمام شعبوں میں نمایاں اہمیت عیاں ہے۔ ہم ایک طرف قدرتی وسائل کو مسلسل تباہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف یہ توقع رکھیں کہ معاشی ترقی کے ذریعے مسلسل فائدہ حاصل ہوتا رہے گا، یہ ممکن نہیں۔ ترقی کا یہ طریقہ اب فرسودہ ہو چکا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد صرف قلیل مدت تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ طویل مدت میں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حل ہمارے سامنے موجود ہے، ہمیں سب سے زیادہ ضرورت مضبوط عزم کے ساتھ فعال اقدامات اپنانے کی ہے، نہ کہ بحران پیدا ہونے کے بعد کارروائی کا انتظار کیا جائے۔









