"پولیس الیون نے انٹرنل ریلوے ورکرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکو شیڈ کو شکست دی۔”
پولیس الیون نے انٹرنل ریلوے ورکرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔16اگست (اے پی پی):پولیس الیون نے انٹرنل ریلوے ورکرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکو شیڈ کو شکست دے دی۔
مہمان خصوصی ریلوے ورکرز یونین (سی بی اے) سی ڈی ایل ورکشاپ کے صدر چوہدری عامر الطاف نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔ تقریب میں انقلابی یونین کے صدر طارق نیازی سمیت ورکرز یونین اور انقلابی یونین کے مرکزی و مقامی عہدیداران نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چوہدری عامر الطاف نے رنر اَپ ٹیم لوکو شیڈ کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر چوہدری عامر الطاف نے کہا کہ ریلوے ورکرز کے لیے صحت مند اور تفریحی کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایسی سرگرمیوں سے ورکرز میں باہمی اتفاق، بھائی چارے اور مثبت جذبے کو فروغ ملتا ہے جبکہ ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔







