بارسلونا کامانچسٹر سٹی کے روڈری کے ساتھ 65 ملین پاؤنڈز میں معاہدہ طے پاگیا
بارسلونا کامانچسٹر سٹی کے روڈری کے ساتھ 65 ملین پاؤنڈز میں معاہدہ طے پاگیا

مزید خبریں
بارسلونا ۔17اگست (اے پی پی):ہسپانوی چیمپئن بارسلونا نے مانچسٹر سٹی سے سپین کے کپتان روڈری کی تقریباً 65 ملین پاؤنڈز میں منتقلی کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ بی بی سی کےمطابق سال 2024 میں بیلن ڈی اور کا اعزاز جیتنے والے 30 سالہ مڈفیلڈر بارسلونا کے ساتھ 4 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کی باقاعدہ تکمیل آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے۔روڈری نے 2019 میں اٹلیٹیکو میڈرڈ سے ریکارڈ 62.8 ملین پاؤنڈز کے عوض مانچسٹر سٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور سات سیزنز کے دوران 298 میچز میں نمائندگی کی۔ مانچسٹرسٹی کے ساتھ اپنے کامیاب سفر کے دوران انہوں نے 12 اہم ٹائٹلز اپنے نام کیے ،جن میں 4 پریمیئر لیگ ٹائٹلز، دو ایف اے کپ، تین ای ایف ایل کپ اور 2022-23 کی چیمپئنز لیگ شامل ہے۔ شدید گھٹنے اور ہیمسٹرنگ کی انجریز کا شکار رہنے کے بعد روڈری نے حالیہ ورلڈ کپ میں شاندار واپسی کی، جہاں انہوں نے سپین کو دوسرا عالمی ٹائٹل جتوایا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔رئیکارڈ توڑ ڈیل سے قبل مانچسٹرسٹی نے بارسلونا کی 38.5 ملین پاؤنڈز کی ابتدائی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ اگرچہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ بھی ان میں دلچسپی لے رہا تھا، تاہم بارسلونا نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے یہ ڈیل فائنل کر لی۔ کمیونٹی شیلڈ میں آرسنل کے خلاف شکست کے بعد سٹی کے نئے مینیجر اینزو ماریپسکا نے اعتراف کیا کہ روڈری ورلڈ کپ اور بیلن ڈی اور فاتح ایک عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور ہر ٹیم کو ان جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے۔







