سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سرگودھا کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان سرگودھا زون کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان سرگودھا زون

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

سرگودھا ۔ 17 اگست (اے پی پی):سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان سرگودھا زون کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل چیف سعید احمد ملک اور زونل ہیڈ سرگودھا محمد سرور سمیت سیکٹر ہیڈز، ایریاء مینجرز ، سیلز مینجرز و افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اگست کے اہداف مقرر کیےگئےاور شرکاء نے قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی منایا۔ اس موقع پر پاکستان کے یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ جناب سعید احمد ملک کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ پاکستان اورسعید احمد ملک کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔تقریب کی ایک اہم خصوصیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی تھی۔

بہترین کام کرنے والے افراد کو سٹیج پر بلا کر سراہا گیا اور اُنکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،جس سے شرکاء میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوا۔ اس موقع پر سیکٹر ہیڈز واجد حسین شاہ، رضوان احمد چیمہ، انتظار حسین، بابر سلیم ، ساجد محمود، نواز رضا، عابد حسین ملک اور ریاض حسین شاہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے بھرپور محنت جاری رکھی جائے گی۔