سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان اور مدعی فریق کی اپیلوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں

سکھر۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان اور مدعی فریق کی اپیلوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں اپیلوں اور نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے دو رکنی بینچ جسٹس فیصل کمال اور جسٹس تسنیم نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں مدعی فریق کی جانب سے مولانا راشد محمود سومرو، مولانا ناصر محمود سومرو، ایڈووکیٹ اطہر عباس سولنگی، ایڈووکیٹ ریحان شیخ، احسن تنوی، مولانا محمد صالح انڈھڑ اور حافظ عبدالحمید مہر پیش ہوئے، جبکہ ملزمان کی جانب سے فاروق اے پیرزادہ اور رضوانہ جبین صدیقی سمیت دیگر وکلا عدالت میں موجود تھے۔ نومبر 2025ء میں سکھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف بھٹو سمیت 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مدعی فریق کی جانب سے ملزمان کو عمر قید کے بجائے سزائے موت دینے کے لیے نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ ملزمان کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید خبریں