نیویارک ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)خام تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور اس کے روس سمیت اتحادی ملکوں کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کے باوجود امریکا میں اس کے نرخ 58 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئے جس کی وجہ ملک میں پیداواری رگز کی تعداد میں اضافہ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اوپیک اور روس سمیت اتحادی …
امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)خام تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور اس کے روس سمیت اتحادی ملکوں کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کے باوجود امریکا میں اس کے نرخ 58 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئے جس کی وجہ ملک میں پیداواری رگز کی تعداد میں اضافہ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اوپیک اور روس سمیت اتحادی ملکوں کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں 1.8 ملین بیرل یومیہ کمی کے جاری معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید کے باوجود امریکا میں خام تیل کے نرخ 58 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگئے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں وقفے کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کیلئے سودے 57.91 ڈالر فی بیرل طے پائے۔








