آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے جاری، چار کیٹیگریز کے فائنلز مکمل

ٹریٹ کے تعاون سے آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے لاہور میں تیسرے روز بھی جاری رہے، جہاں سینئر کوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنلز مکمل ہوئے۔ خواتین کی 53 کلوگرام کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی چٹیکان نے گولڈ جبکہ ایران کی ناچافی شپارک نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 67 کلوگرام کیٹیگری میں کوریا کی ہانگ یو رم نے گولڈ اور ازبکستان کی سوبرجنوا نے …

لاہور۔19اگست (اے پی پی):ٹریٹ کے تعاون سے آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے لاہور میں تیسرے روز بھی جاری رہے، جہاں سینئر کوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنلز مکمل ہوئے۔ خواتین کی 53 کلوگرام کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی چٹیکان نے گولڈ جبکہ ایران کی ناچافی شپارک نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 67 کلوگرام کیٹیگری میں کوریا کی ہانگ یو رم نے گولڈ اور ازبکستان کی سوبرجنوا نے سلور میڈل حاصل کیا۔

مردوں کی 63 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے مہدی جاجی نے گولڈ اور کوریا کے جنگ وو نے سلور میڈل جیتا، جبکہ 80 کلوگرام کیٹیگری میں ازبکستان کے جاسر بیک نے گولڈ اور اردن کے صالح نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں جاری عالمی مقابلوں کے حوالے سے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ کرنل وسیم جنجوعہ نے کہاکہ لاہور میں اتنے بڑے عالمی ایونٹ کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، ایشین گیمز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو بہترین تیاری بھی حاصل ہوئی ہے۔ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے جمعرات کو بھی جاری رہیں گے۔