حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے ، ترجمان وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے ، سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ لانگ حج پیکیج میں37 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے ، سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ لانگ حج پیکیج میں37 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سرکاری سکیم کے تحت لانگ حج پیکیج میں 40 ہزار نشستیں باقی ہیں۔نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں۔ حج قسط کی ادائیگی ون لنک پی ایس آئی ڈی بینک کارڈ اور پاک حج مینول چالان کے ذریعے جمع ہو سکتی ہے۔ اب تک ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 42 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ ملک بھر کی چاروں اکائیوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ادائیگیاں کامیابی سے جاری ہیں ۔

40 دن کے لانگ حج پیکیج کی پہلی قسط 6 لاکھ روپے مقرر ہے۔ 25 دن کے شارٹ حج پیکیج کی پہلی قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے مقرر ہے۔ مکہ مکرمہ میں دو بیڈ الگ کمرے کے اضافی اخراجات 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی کس ہیں ۔ مکہ مکرمہ میں تین بیڈ الگ کمرے کے اضافی اخراجات 70 ہزار روپے فی کس ہیں ۔