اسلام آباد،راولپنڈی،مردان،صوابی،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات اور 21 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ، مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات اور 21 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ، مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرمون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ (کل )جمعہ کواسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آبادمیں اکثر مقامات پر جبکہ بالا ئی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منگلا 119، اٹک 115، جہلم 98، اسلام آباد (ایئرپورٹ 66، گولڑہ 35، بوکرا 23، سیدپور 14، زیرو پوائنٹ 12)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 55، سٹی 14)، منڈی بہاؤالدین 53، گجرات 52، راولپنڈی (کٹاریاں 46، پیرودھائی 31، گوالمنڈی 29، چکلالہ 25، شمس آباد 21)، نارووال 43، فیصل آباد 18، مری 15، گوجرانوالہ 10، جھنگ 03، نورپور تھل 01،خیبرپختونخوا میں تخت بائی 59، سیدو شریف 27، مالم جبہ 24، بالاکوٹ 12، کاکول 10، چراٹ 08، پاراچنار 05، لوئر دیر 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 25، مظفرآباد (ایئرپورٹ 24، سٹی 12)، کوٹلی 06 اور گلگت بلتستا ن میں بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین46، دادو اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔