"آئیسکو نے صارفین کو پیشگی آگاہی کے لیے 21 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔”
آئیسکو کا آج (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے آج (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان آئسیکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 21 اگست 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ریہاڑا، کری، سی ایم پاک زونگ، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک سکیم 2، شہزاد ٹائون، اسلام آباد کلب I،کری، سی ایم پاک زونگ جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نمبل فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک حسین آباد، لالہ زار فیڈرز، جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








