انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادکی زیرنگرانی کھلی کچہری ، متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔
اس موقع پر متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنا اور شہریوں پر پولیس کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر حل کئے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔








