پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں
پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات، ڈویژنل مضمون نویسی مقابلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا کی کامیابی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 20 اگست (اے پی پی):پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں آمنہ ذوالفقار، BS اردو، چوتھے میقات نے اول پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا، جبکہ English Essay Writing کے مقابلے میں عزہ شہزاد (Izzah Shahzad)، BS English، چھٹے سمسٹر نے دوم پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر صفانہ شاہین نے دونوں طالبات کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں، محنت اور تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی یہ کامیابی ان کے لیے، متعلقہ اساتذہ اور پورے کالج کے لیے باعثِ فخر ہے۔
پرنسپل ڈاکٹر صفانہ شاہین نے کہا کہ طالبات کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا کالج کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کالج میں فراہم کیے جانے والے سازگار تعلیمی ماحول، اساتذہ کی محنت اور طالبات کی لگن کا عملی ثبوت ہے۔کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے دونوں ہونہار طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پنجاب لیول کے آئندہ مقابلے میں بھی بھرپور تیاری، اعتماد اور جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی اور کامیابی حاصل کر کے اپنے کالج اور سرگودھا کا نام مزید روشن کریں گی۔








